غازی پور۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج اتر پردیش کے غازی پور میں گنگا ریل پل
کا سنگ بنیاد رکھنے پہنچے۔ یہاں مودی ایک ریلی سے خطاب کر رہے ہیں۔ انہوں
نے بھوجپوری سے اپنی تقریر کا آغاز کیا۔ کیا کیا کہہ رہے ہیں مودی پڑھیں۔ دوسری بار غازی پور کے لوگوں کا
آشیرواد ملا ہے۔
دو ہزار چودہ میں مکمل اکثریت کی حکومت بنانے میں مدد نہیں کرتے تو نہ بدعنوانی کرنے والے نہ کالابازاری کرنے والے پریشان ہوتے۔
ووٹ کی طاقت سے غریب چین کی نیند سو رہا ہے۔
کالے دھن والے نیند کی گولیاں خرید رہے ہیں۔
میں نے کہا تھا کہ ترقی کرکے آپ کا پیار سود سمیت لوٹاوں گا۔
میں اتر پردیش سے 9 واں وزیر اعظم ہوں۔
پنڈت جی کی سالگرہ پر غازی پور آیا ہوں۔ نہرو کے ادھورے کام پورے کروں گا۔
کسانوں کے لئے انشورنس اسکیم نافذ کی، کسانوں کے نقصان کی تلافی ہو گی۔
طے وقت میں ترقیاتی کام پورے ہوں گے۔
نوٹ
بندی کے ذریعے کر رہا ہوں عوام کا کام۔
لوٹ کرنے والوں کا پیسہ کاغذ بن جائے گا۔
دولت جہاں ہونی چاہئے وہاں نہیں ہے۔
کوئی بڑا کام کرنے سے تکلیف ضرور ہوتی ہے۔
یہ کام میں ملک کی بھلائی کے لئے کر رہا ہوں، غریبوں کی بھلائی کے لئے کر رہا ہوں۔
کچھ سیاسی جماعتیں بہت پریشان ہیں۔ انہیں فکر ستا رہی ہے اب کیا کریں۔ ایسی ایسی مالائیں لگتی تھی کہ مںڈی بھی نظر نہیں آتی تھی۔
ایم پی سے ایسی خبریں سنتے تھے کہ بستر کے نیچے سے 3-3 کروڑ روپے نکل رہے ہیں۔ یہ کس کا پیسہ ہے۔
میرے پاس ایک ہی طریقہ تھا کہ ایک ساتھ 500 اور 1000 کے نوٹوں کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دوں۔
غریب امیر کیا ایک جیسے نہیں ہو گئے؟
عام لوگوں کو ہونے والی پریشانیوں سے مجھے بھرپور دکھ ہے۔ مجھے رات رات بھر نیند نہیں آتی ہے۔
کچھ لوگوں کو ذرا زیادہ تکلیف ہو رہی ہے۔ یہ لوگ کچھ ہی لوگ ہیں۔ خود بولتے نہیں ہیں، دوسروں کو بھڑکاتے ہیں۔